اسلام آباد (سید عامر گردیزی ،سٹاف رپورٹر سٹیٹ ویوز)تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی گاؤں تمروٹہ سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم غربی باغ کی سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت
” راجہ ظفر اقبال ” نے حلقہ غربی باغ سے آمدہ الیکشن 2026 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے.
انکا کہنا ہیکہ غربی باغسے پی ٹی آئی کے اٹھارہ ہزار ووٹوں کے تحفظ کے لیے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹکٹ کے حصول کے لیے کاغذات نامزدگی پارلیمانی بورڈ میںجمع کر وا دیے ہیں .پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ انھیںقبول ہوگا.
پی ٹی آئی غربی باغ پچھلے الیکشن میںاٹھارہ ہزار ووٹلیکر حلقے کی دوسری بڑی جماعت تھی.مقامی قیادت عوامی طاقت کو اسطرح سے اپنے ساتھ جوڑے رکھنے میںناکام رہی ہے.الیکشن کے بعد بھی ووٹاور ووٹرز کا خیال رکھنا پارٹی نمائندے اور مقامی قیادت کا فرض ہوتا ہے.

مقامی قیادت شاید عوام کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنے میںناکام رہی ہے.جس کے باعث نظریہ عمران خان کی ترویج حلقے میں اس طرحسے نہیں کی جاسکی اگر پارٹی انھیں اس حلقے میں پارٹی ٹکٹ جاری کرتی ہے تو وہ اپنی تمام پر صلاحیتیں پارٹی کی مضبوطی اور پی ٹی آئی کو حلقے میں دوبارہ سے منظم جماعت بنانے کے لیے بروئے کار لائینگے .
ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کی سطحپر ہزاروںنوجوان انکے ساتھ رابطے میں ہیںجو انھیں پارٹی ٹکٹ ملنے کی صورت میں انکے شانہ بشانہ اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے لیے تیا ر ہیں.
وہ پارٹی اور نطںریہ عمران خان کو گھر گھر اور بچے بچے تک پہنچائنیگے تاکہ حلقے اور ریاست دونوںمیں عوامی بیداری کا پودا جو عمران خان نے لگا یا تھا اسے پھل دار درخت بنایا جاسکے.