دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز) آزاد کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد ہونے والی شدید برف باری نے کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پہاڑی علاقوں سمیت میدانی خطے بھی برف کی سفید چادر میں ڈھک گئے ہیں۔ مسلسل برف باری کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کئی گھنٹوں سے معطل ہے، جبکہ بجلی کے پول اور تاریں ٹوٹنے کے باعث فوری بحالی ممکن نہیں رہی۔ شدید سردی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
برف باری کے نتیجے میں اہم رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے اور دور دراز علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں .انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں.