آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ ندول شریف ہٹیاں بالاکے زیر اہتمام ایک روزہ جشن معراج مصطفےٰو عظمت سیدنا مولا علی المرتضیٰ علیہ السلام کانفرنس 17جنوری کو منعقد ہوگی

92

ہٹیاں بالا(سٹیٹ ویوز)آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ ندول شریف ہٹیاں بالاکے زیر اہتمام ایک روزہ جشن معراج مصطفےٰو عظمت سیدنا مولا علی المرتضیٰ علیہ السلام کانفرنس جامع مسجد غوثیہ ندول شریف میں 17جنوری 2026بروزِ ہفتہ بعد از نمازِ عصر منعقد ہو رہی ہے۔

جس میں پاکستان کے ممتاز عالم دین قاضی احمد حسن چشتی گولڑوی آف راولپنڈی ،خطاب فرمائیں گے جب کے خصوصی نعت خوان پاکستان کی مشہور ثناخوان سید الطاف حسین کاظمی ہوں گے محفل کی سرپرستی آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ ندول شریف ہٹیاں بالا کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید ارشد گیلانی فرمائیں گے۔

کانفرنس میں ضلع بھر کے ممتاز جید عالم دین سیاسی وسماجی شخصیات، صحافی وکلا و دیگر شرکت کریں گے جملہ احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں