اسلام آباد (سسٹیٹ ویوز)اشتیاق احمد قریشی کا کہنا ہیکہ وہ سردار ضیافت حیات کو جموں کشمیر یونائٹڈ فورم راولپنڈی اسلام آباد کا چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ اپنی بصیرت، قیادت اور وسیع تجربے کی بنیاد پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں کی مؤثر اور بھرپور نمائندگی کریں گے۔
ا ن کا کا سابقہ کردار بطور بانی چیئرمین ریڈ کریسنٹ اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف خدمتِ خلق بلکہ ادارہ سازی اور اجتماعی مفاد کے لیے بھی ایک مضبوط وژن رکھتے ہیں۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کمیونٹی کے مسائل، حقوق اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر فیصلے کریں گے اور اس فورم کو ایک متحرک، باوقار اور بااثر پلیٹ فارم بنائیں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس قومی ذمہ داری میں کامیابی اور استقامت عطا فرمائے۔