راجہ خالد محمود خان نےسردار عاصم زاہد عباسی صاحب کو جی.11 مرکزتاجر ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دے دی۔ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت، دیانت اور قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے بلکہ پوری تاجر برادری کے لیے امید کی ایک نئی کرن بھی ہے۔
یقین ہے کہ وہ بصیرت، جرات اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ جی.11 ک مرکزکے تاجروں کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کرینگے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، حکمت اور استقامت عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھا سکیں اور تاجر برادری کی ترقی و فلاح کے لیے ان کی قیادت ایک سنگِ میل ثابت ہو۔