ہاڑی گہل(عمر ریاض سے) بینک آف جموں کشمیر ہاڑی گہل برانچ نے اپنا کام شروع کر دیا عوام علاقہ نے بینک آف آزاد جموں کشمیر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہاڑی گہل میں آزاد جموں کشمیر بینک کو عوام کی خدمت کے لئے کھولا اس موقع پر بینک کی نئی تعینات ہونے والی منیجر میڈم سدرہ امتیاز گردیزی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف آزاد جموں کشمیر جب سے قائم ہوا ہے ریاست آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ انہیں ہاڑی گہل برانچ کا پہلا منیجر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ عوام علاقہ اور بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے معیار پر پورا اتریں گی.
انہوں نے کہا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر ریاست کے عوام کا اپنا ذاتی بینک ہے اور یہ ریاست کی پہچان بھی ہے انہوں نے صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بینک آف آزادجموں و کشمیر میں اپنے اکاؤنٹ کھلوائیں اور بینک کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان عملہ ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لئے دستیاب ہوگا انہوں نے کہا کہ بینک آف آزاد جموں کشمیر پورے آزادکشمیر میں فری آن لائن کی سروسز فراہم کر رہا ہے جو آنے والے دنوں میں پاکستان کے دوسرے صوبوں میں اپنی برانچز قائم کرتے ہوئے خدمات فراہم کرے گا بینک آف آزاد جموں کشمیر ملازم پیشہ افراد کے لئے سیلری لون کی سہولت فراہم کرتا ہے .
جس سے ملازمین 48ماہ کی ایڈوانس بینک سے حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ بینک آف آزاد جموں کشمیر گولڈ لون پروگرام اور یوتھ لون کے حوالے سے بھی کام کر رہا ہے بینک آف آزادجموں کشمیر کی سروسز کسی بھی طور دوسرے بینکوں سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی بینک کی افتتاحی تقریب منعقد کریں گے جس میں آپ احباب کی شرکت ہمارے لئے باعث صد افتخار ہوگی اس موقع پر عوامی حلقوں اور صحافیوں نے بینک آف آزاد جموں کشمیر کو ہاڑی گہل میں خوبصورت اضافہ قرار دیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے ہاڑی گہل شہر میں کاروبار بڑھے گا پہلے سے موجود بینکوں اور بینک آف آزاد جموں کشمیر کو اے ٹی ایم سروسز مہیا کرنا ہوں گی تاکہ عوام کو مزید سہولیات میسر آسکیں.