تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی ملک گیر کال پر حلقہ کھاوڑہ دولائی، ضلع مظفرآباد سے کوہالہ روڈ کی جانب ایک بھرپور، منظم اور پُرامن مارچ

196

مظفر آباد (سٹیٹ ویوز) حلقہ کھاوڑہ دولائی، ضلع مظفرآباد سے کوہالہ روڈ کی جانب ایک بھرپور، منظم اور پُرامن مارچ کیا گیا، جو ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کی صورت اختیار کر گیا۔

یہ احتجاج تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی ملک گیر کال پر منعقد ہوا، جس میں پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) نے مکمل یکجہتی اور عملی شرکت کے ذریعے اس جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیا۔

یہ احتجاج 8 فروری 2024 کو عوامی مینڈیٹ کی کھلی چوری، آئین شکنی، اور ایک ناجائز و غیر منتخب حکومت کو زبردستی پاکستان اور اس کے عوام پر مسلط کیے جانے کے خلاف ریکارڈ کرایا گیا۔ قوم آج یہ سوال کر رہی ہے کہ جب عوام کا فیصلہ واضح تھا، تو پھر اقتدار کس حق سے چھینا گیا؟

اس موقع پر تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما اور آزاد کشمیر کے سینئر سیاسی رہنما سینئر رہنما راجہ فرخ ممتاز خان نے دو ٹوک اور جرات مندانہ خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ:“عوامی رائے پر ڈاکا ڈالنا صرف جمہوریت کا قتل نہیں، بلکہ پاکستان کے مستقبل سے غداری ہے۔

احتجاجی اجتماع سے سینئر رہنما راجہ انصر اِقبال، راجہ عاصم خورشید, مخدوم مظہر شاہ کاظمی, راجہ مشتاق ، راجہ نویدِ ، انجینئر ممتاز نقوی ، چوہدری آکاش ، توقیر عباسی بابو شاہ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا، جبکہ آزاد کشمیر بھر میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ذریعے عوام نے واضح پیغام دیا کہ:“غیر آئینی فیصلے، جعلی مینڈیٹ اور فسطائی طرزِ حکومت کسی صورت قبول نہیں۔

یہ احتجاج صرف ایک ریلی نہیں تھا بلکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر قانونی قید، ان کی صحت کے حوالے سے شدید خدشات، اور سیاسی انتقام کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم تھا۔ عمران خان آج صرف ایک فرد نہیں، بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کی آواز اور امید بن چکے ہیں۔

ہم پاکستان کے اداروں، عدلیہ، اور عالمی برادری سے واضح مطالبہ کرتے ہیں کہ8 فروری 2024 کے اصل عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے.آئینِ پاکستان کی بالادستی بحال کی جائے.عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے.سیاسی انتقام اور جبر کا سلسلہ بند کیا جائے.

آزاد کشمیر کا یہ واضح پیغام ہے.جب تک آئین، انصاف اور عوام کی حکمرانی بحال نہیں ہوتی، یہ جدوجہد رکنے والی نہیں۔یہ تحریک جاری رہے گی پاکستان کے ہر کونے سے، دنیا کے ہر فورم تک۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں