خورشید آباد /حویلی (سٹیٹ ویوز )وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ خورشید آباد سے محبت کا رشتہ ورثے میں ملا ہے ، یہ رشتہ قائم و دائم رہے گا۔ لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے اور پاکستان سے رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے، ریاست کا بینک شیڈول کرنے کے قریب ، پراپرٹی ٹیکس کو نوٹیفائی ، عوامی حقوق کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے ، حلف اٹھایا تو چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بعد از وزیراعظم پاکستان سے کہا کہ عوامی حقوق کے معاہدے پر عملدرآمد میری حکومت کی ترجیح اول ہو گی ، یہ وزیراعظم آپ کے ووٹ سے منتخب ہوا ہے ، ریاست کے مسائل حل کرنے کے لیے میں اور میرے ساتھی اٹھارہ سے بیس گھنٹے کام کرتے ہیں ، ہم راستے کھولنے آئے ہیں۔ خورشید آباد سے محبت کا رشتہ مجھے میرے بھائی طارق سعید سے ملا ہے۔ گلدستہ راٹھور کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔
ایک ارب ستر کروڑ کی لاگت کے ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا افتتاح کرنے یہاں آیا ہوں ، خورشید آباد میں موری پل، ریجی پل کی تعمیر،خورشید آباد سول جج، خورشید آباد ریجی روڈ 5 کلو میٹر کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں ۔کہوٹہ ٹاؤن کمیٹی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیدیا، خورشید آباد ٹی ایچ کیو ہسپتال کا افتتاح آج ہورہا ہے، خورشید آباد ٹاؤن کمیٹی کا نوٹیفکیشن لیکر آیا ہوں۔ بوائز انٹر کالج خورشید آباد کو اپگریڈ کر کے ڈگری کالج کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ممتاز آباد میں ٹی ایچ کیو ہسپتال اور پولیس اسٹیشن فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے خورشید آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ خورشید آباد کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پیپلز پارٹی 2026 میں بھی اپنی کارگردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی۔ ہم ثابت کر کے دکھائیں گے کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم لوگوں کے راستے بند کرنے نہیں بلکہ کھولنے آئے ہیں۔ خورشید آباد سے میرا رشتہ محض سیاسی نہیں بلکہ خونی اور ورثے میں ملا ہوا رشتہ ہے ، یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو ساٹھ دن بھی کارگردگی کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سالہ مخلوط حکومت میں ہماری کوشش سے صرف حویلی میں ایک یونیورسٹی قائم ہوئی تھی، ہم نے اس میں مزید خطیر رقم فراہم کر کے اس کا عملی آغاز کر دیا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خورشید آباد ٹاؤن کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بوائز انٹر کالج خورشید آباد کو ڈگری کالج میں اپگریڈ کرنے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ حویلی کے دیگر سکولوں اور تعلیمی اداروں کو بھی خصوصی ایجوکیشن پیکج کے تحت اپگریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان حویلی کے لیے کیے گئے تمام اعلانات پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اپنے والد کے ساتھیوں کو ہمیشہ عزت اور تکریم کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے لیے اقدمات اٹھاتے رہیں گے ۔ خدمت کو مشن بنایا ہے انشاء اللہ کارگردگی کی بنیاد پر 2026 کے الیکشن میں بھی کامیاب ہوں گے ۔