سرینگر: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا بھارتی جیلوں میں قید کشمیری رہنماوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

103

جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی DFPنے بھارتی جیلوں میں قید کشمیری نظر بندوں کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔سرینگرسے جاری کردہ بیان میں ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے بھارتی حکام کی جانب سے سیاسی اختلاف رائے کو جرم قرار دینے اور کشمیری کارکنوں کی قید کی پالیسی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے معروف آزادی پسند رہنماوں شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، مسرت عالم بٹ اور آسیہ اندرابی کی مثال دی، جو گزشتہ کئی برسوں سے فرضی الزامات میں قید ہیں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنے پر گرفتار کیے گئے۔ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیمOIC، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھارتی جیلوں میں کشمیری نظر بندوں کی حالت زارکی جانب فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا.

کیونکہ کشمیری نظر بندوںکو تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور ان کی ضمانتی درخواستیں بھی مسترد کر کے طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیری رہنماوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، خاص طور پر محمدیاسین ملک کے خلاف موت کی سزا کی درخواست دائر ہونے کے پیشِ نظراب عالمی برادری کو خواب غفلت سے بیدار ہونا چاہیے۔انہوں نے بین الاقوامی اداروں کو کشمیری رہنماوں کی زندگیاں بچانے اور ان کی فوری رہائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں