سماہنی :اسسٹنٹ کمشنرسید کلیم عباس کا ضلع بھر میں امن و امان، سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا فیلڈ وزٹ

128

سماہنی(سٹیٹ ویوز)اسسٹنٹ کمشنر سماہنی سید کلیم عباس نے ضلع بھر میں امن و امان، سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا فیلڈ وزٹ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بازاروں کی سیکیورٹی، ٹریفک کی صورتحال اور عوامی سرگرمیوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر نیابت پونا سمیت ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں صفائی، تجاوزات اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ میں موجود عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری امور میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
دورے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مشاہدات پر مشتمل ایک جامع رپورٹ مرتب کی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عوامی ریلیف کے اقدامات کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ فیلڈ عملے کو واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور مستعدی سے انجام دیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامیہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے ہوئے ہے اور اس ضمن میں فیلڈ وزٹس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں