صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں لوگوں کا جم غفیر ن لیگ میں شامل ہورہاہے. جمیلہ خاتون

162

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ترقی کی طرف گامزن ہے۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں لوگوں کا جم غفیر ن۔لیگ میں شامل ہورہاہے۔ان خیالات کااظہار جمیلہ خاتون مرکزی جوائنٹ سیکرٹری خواتین ونگ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مضبوط ہو رہی ہےاور ہر حلقہ سے دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان اور پنجاب میں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے اسی طرح الیکشن جیت کر آزادکشمیر میں میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک خداداد پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔پاکستان میں انفراسٹیکچر، موٹر وے اور میٹرو اور دیگر منصوبوں کی پایہ تکمیل کی اور انشاءاللہ ترقی کا یہ سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

پاکستان میں ساری ترقی میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی بدولت ہے۔موجودہ دور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان نے انڈیا سے جنگ جیتی۔اور فیلڈ مارشل ،چیف آف ڈیفنس فورسز، حافظ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا کا نام دنیا میں روشن ہوا۔اور پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی کامیاب جارہی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا۔اور بنگلہ دیش اور دیگر ممالک بھی پاکستان کے قریب آچکے ہیں۔امریکہ اور چائنہ اور دوسرے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اور دنیا میں ہر طرف پاکستان کی تعریف ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں