مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کارکنان کو آنے والے الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کا کہ دیا

193

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف راجہ فرخ ممتاز خان نے کہا کہ کارکنان آنے والے الیکشن کی تیاریاں آج سے شروع کر دیں عوامی خدمت کے مشن کے لیے سیاست میں آیا تھا نہ تو میں کسی جھنڈی یا کسی پروٹوکول لینے کے لیے سیاست میں آیا ہوں۔ ہار ہو جیت مشن کی تکمیل تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ عوامی مسائل کے حل، میرٹ کی بالادستی، تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ تعمیر و ترقی میں لگنے والا پیسہ عوام کی امانت ہی جسے اْن کی مشاورت سے خرچ کیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کو چھت فراہم کر کے بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول دیا جائے گا۔ ڈویلپمنٹ کا فنڈز تمام لوگوں کی مشاورت سے استعمال کیا جائے گا۔ تعمیر و ترقی میں رکاوٹ بننے اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین اگر اپنا کام نہیں کریں گے تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ میرٹ پر آنے والے ہی سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے۔ راجہ فرخ ممتاز خان نے کہا کہ نے کہا کہ ہم کسی فرد کے خلاف نہیں ہیں بلکہ نظام کو ٹھیک کرنے کی بات کرتے ہیں۔

ہم نے تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے اور ایسی تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں جس میں غریب اور امیر کا فرق ختم ہو سکے کسی وڈیرے کا کام کر کے باقی لوگوں کو مایوس نہیں کر سکتے۔ ہمارے گھروں میں موجود ہماری خواتیں کی مشکلات سے بھی آگاہ ہوں ان کے لیے پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی پراجیکٹس لائیں گ گت راجہ فرخ ممتاز خان نے کہا کہ سرکاری اداروں کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے عوام میرا ساتھ دیں۔سرکاری ملازمین کے خلاف شکایات کے لیے ایک خصوصی سیل قاہم کیا جاے گا .

ہم عمران خان صاحب کے ویژن کے مطابق عوام اور خطے کی فلاح و بہبود کریں گے پاکستان میں بھی مستقبل پی ٹی آئی کا ہے اور آزادکشمیر میں بھی۔ پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار کو عام آدمی تک پہنچانا چاہتی ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کے حلقہ چھ کے لوگ مقامی ترقی کے لیے آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں