وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ ڈاکٹر انیلہ کمال کی زیر صدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد

128

باغ(سٹیٹ ویوز)وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ ڈاکٹر انیلہ کمال کی زیر صدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل آفیسران اور ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

ڈاکٹر انیلہ کمال نے کہا کہ جامعہ میں جاری تمام شعبہ جات کو تیزی سے بدلتے ہوئے قومی و بین الاقوامی تقاضوں کے عین مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ نیشنل اور انٹرنیشنل collebrations کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بیرونِ ملک سے پی ایچ ڈی کرنے والے فیکلٹی ممبران کو ہدایت کی کہ وہ انٹرنیشنل سطح پر جامعات کے ساتھ ویمن یونیورسٹی باغ کے مختلف شعبہ جات میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کو یقینی بنائیں۔

انھوں نے سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد پر ڈیپارٹمنٹس کو باقاعدہ پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔طالبات ادارے کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جاۓ۔ طالبات کو معیاری تعلیم اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ تعلیمی اور تحقیقی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں