چیئرمین یو سی جنڈالہ تمروٹہ نے جامعہ پونچھ کے خلاف پروپیگنڈا کو ریاست پر حملے سے تعبیر کر دیا

98

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز)جامعہ پونچھ کوالٹی ایجوکیشن پر بھرپور کام کر رہی ہے۔ رئیس جامعہ نے تراڑ کیمپس کی تعمیر کر کے سول سوسائٹی کے دل جیت لیے. ان خیالات کا اظہارسردار ارباب حسین چیئرمین یو سی جنڈالہ تمروٹہ نے عوام علاقہ کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کو چیرمین یونین کونسل جنڈالہ تمروٹہ اور دیگر معززین علاقہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں‌ جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی خدمات کو سراہا گیا۔ اجلاس میں دیگر کونسلر اور سوشل ایکٹویسٹ نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ضلع پونچھ کی بڑی درسگاہ جامعہ پونچھ کے حوالے سے من گھڑت خبروں اور تبصروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ جامعہ پونچھ روز بروز ترقی کر رہی ہے.

جہاں طلباء اور والدین کا اعتماد بڑھ رہا ہے وہیں پر یہ کچھ شر پسند عناصر کو برداشت نہیں‌ہورہا۔ اجلاس میں ایسے شر پسند عناصر کی بھرپور مذمت کی گی جو ادارہ کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جامعہ پونچھ پورے پاکستان کےطلبا کے لیے ہے جہاں بہترین تعلیم دی جارہی ہے اور اس کےخلاف کسی بھی قسم کا پروپیگینڈا کو ریاست پر حملہ تصور کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں