کراچی :نائٹ کشمیر کلچرل شو میں معروف بزنس مین اور سی ای او جائیداد ڈاٹ کام راجہ محمد سفیر خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

102

کراچی (بیوروپورٹ)نائٹ کشمیر کلچرل شو میں معروف بزنس مین اور سی ای او جائیداد ڈاٹ کام راجہ محمد سفیر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کی تقریب میں آمد پر منتظمین اور شرکاء کی جانب سے شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب کا مقصد کشمیری ثقافت، روایات اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا تھا، جس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سماجی رہنماؤں، بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں کشمیری ثقافتی رقص، روایتی موسیقی، ملی نغمات اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد سفیر خان نے کہا کہ کشمیری ثقافت ہماری پہچان اور تاریخی ورثہ ہے، جسے زندہ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ثقافتی پروگرام نہ صرف نئی نسل کو اپنی روایات سے جوڑتے ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری طبقے کو بھی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ ملے۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ شرکاء نے اس کامیاب اور شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں