چیئرمین علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کا کامیاب دورہ پاکستان، اعزاز میں تقریب، چیئرمین علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر امریکہ ملک ناصر اعوان چوہدری جاوید گوندل کی جانب سے (صدر علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر) طاہر بھٹہ صاحب کے کامیاب دورۂ پاکستان کے بعد ان کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔.
تقریب میں کمیونٹی کے معززین، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی طاہر بھٹہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر بھٹہ صاحب نے بیرونِ ملک رہتے ہوئے کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ان کا حالیہ دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا ہے۔ مقررین نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر ملک ناصر اعوان نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اجتماعات باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔