322

راولاکوٹ دھمنی سے تعلق رکھنے والی عالیہ قائداعظم یونیورسٹی سےکیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرکے ڈاکٹرعالیہ بن گئیں

اسلام آباد ( سٹیٹ ویوز) راولاکوٹ دھمنی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عالیہ منظور نے قائداعظم یونیورسٹی سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈِگری مکمل کر لی۔ ماہر پروفیسرز کی موجودگی میں اپنے مقالے اور تحقیق کا کامیابی سے دفاع کیا، اہلیان علاقہ اور فیملی ممبران نے انہیں بہترین کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے.

ڈاکٹر عالیہ نے قائداعظم یونیورسٹی سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد کہا کہ انکی کامیابی میں والدین کا بھرپور ساتھ اور سپروائزر ، کو سپر وائزر اور دیگر افراد کی انتھک محنت شامل ہے۔ انکی کامیابی پر انکے رشتےداروں اور اہلیان دھمنی کی طرف سے اُنکو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر عالیہ منظور سرجن ڈاکٹر طفیل حسین طاہر کی حقیقی بھتیجی، منظور حسین کی بیٹی نعمان منظور اور عمران منظور کی بہن ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء ایڈووکیٹ تابش ریاض کی کزن ہیں۔ معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عالیہ کی اس کامیابی پر اہلیان راولاکوٹ انکو اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں ڈاکٹر عالیہ اپنے علاقے کا مستقبل میں بھی نام روشن کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں