353

حمزہ شہباز شریف سال 2024میں‌جوتا کھانے والے پہلے سیاست دان بن گئے

لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اپنے حلقہ این اے 118میں ریلی کے دوران ایک شخص نے چپل دے ماری۔ حمزہ شہباز انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے حلقے کے دورے پر تھے اور اپنی گاڑی سے باہر نکل کر خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران وہاں موجود مجمعے میں ایک شخص نے حمزہ شہباز پر چپل اچھال دی جو ان کے بازو پر لگی تاہم حمزہ شہباز نے معاملے کو نظر انداز کیا اور اپنی تقریر جاری رکھی۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے چپل مارنے والے شخص کو پکڑ کر اس پر تھپڑوں اور ٹھڈوں کی بارش کر دی اور بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں نے چپل پھینکنے والے شخص کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور اس کی جان بچانے کیلئے اسے ایک مکان میں لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں