168

اسلام‌آباد میں پختون کلچرشومیں گلوکاروں نےسماں باندھ دیا

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) اسلام‌آباد میں کے مقامی ہوٹل میں پختونوں کا ثقافتی دن جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا جس میں مختلف طبقہ فکرسےتعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

ایک روزہ ثقافتی میلے میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا. معروف گلوکارہ زرسانگہ کے ساتھ ساتھ ابھرتےہوئے فنکار نیبلہ ودود ، کائنات ودود اور عاصمہ اخلاص نے بھی لوگوں سے خوب داد حاصل کی اس کے علاوہ عاصمہ اخلاص نے اپنی شاعری کے ذریعے ثقافتی میلے کو چار چاند لگا دیے. پختون فیملی کلچرشو کی خاص بات فنکاروں کی لوک سروں سے مزین آواز تھی جنہوں نے شومیں سماں باندھ دیا۔

اس ایونٹ کے آرگنائزرذیشان خٹک اس طرح کےفیملی شو کوکافی عرصے سے مختلف شہروں میں اپنی مددآپ کے تحت عوام کیلئے پیش کررہے ہیں. سٹیٹ ویوز سے بات کرتے ہوئےذیشان خٹک کا کہنا تھا کہ لوک فنکاروں اور اس طرح کے فیملی شوزکی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے توملک کو بہترین فنکارمیسرآسکتے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کےفیملی شوز لوگوں کی مصروف زندگی میں تفریح کا آسان ذریعہ ثابت ہوتے ہیں. پختون کلچرفیملی شو میں شریک دیگر شرکاء نے سٹیٹ ویوز کو بتایا کہ اس طرح کے ایونٹ سے صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیداہوتی ہے اور علاقائی سطح پر لوگوں کو اپنی آواز سے متاثرکرنیوالے فنکاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. شرکاء نےعاصمہ اخلاص کی شاعری کو بھی سراہا. شرکاء نے شوکوکامیاب قراردیتے ہوئے آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں