بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے مشہور و معروف اداکارہ ، رقاصہ اور کوریوگرافر فرح خان کے شوہر شریش کُندر کو ‘تھپڑ’ ماردیا تھا جس کی وجہ بھی آپ کے لیے کافی حیران کن ہوگی۔یہ بات ہے 2012 کی کہ جب شاہ رخ نے سنجے دت کی محفل میں شریش کُندر پر ہاتھ اٹھایا تھا، بتایا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان نے سنجے دت کی پارٹی میں فرح خان کے شوہر اور فلمساز شریش کندر پر حملہ کیا، جس کے بعد سنجے دت نے بھی اپنی بیوی کو شریش کندر کی جانب سے فحش پیغامات بھیجنے پر تھپڑ رسید کردیا۔
شریش کندر کی اہلیہ فرح خان نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ میرے شوہر شریش کو شاہ رخ اور ان کے تین باڈی گارڈز نے سنجے دت کی پارٹی میں مارا پیٹا تھا جب معاملات ہاتھ سے نکل گئے تو جھگڑا روکنے کے لیے سنجے دت کو مداخلت کرنا پڑی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بظاہر سنجے دت نے بھی شریش کو اسکی اہلیہ کو فحش پیغامات بھیجنے اور اسی پارٹی میں ایک لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ مارا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان شریش کُندر کو اس وقت تھپڑ مارا جب انہوں نے فلم ’راون’ سے متعلق نازیبا ریمارکس دیئے تھے۔