37

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔صدام الحق

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)معروف کشمیری سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صدام الحق نے کہاہے کہ پانچ فروری کو دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو طویل عرصے سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔

اس دن نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ ازاد کشمیر میں ہر سطح پر پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے بلکہ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں اس حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

یکجہتی کا بنیادی مقصد دنیا بھر کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروانا اور اس بات کا عہد کرنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ازادی تک پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر ممکن حد تک جاری رکھے گا۔

ایک کشمیری کی حیثیت سے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ دنیا بھر میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے متحد ہو کرتحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں