راولاکوٹ ، تھیلیسیمیا کے خاتمے کے مقصد کیلیے جامعہ پونچھ اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

162

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز)جامعہ پونچھ ، جہاد فار زیرو تھیلیسیمیا پاکستان اور ضلعی انتظامیہ پونچھ کے اشتراک سے ایک آگاہی واک برائے تھیلیسیمیا منعقد کی گئی جس میں جامعہ پونچھ شعبہ فارمیسی کے چیئرمین ڈاکٹر عابد, ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر منظور و صوبائی لیڈرشپ برائے جے زیڈ ٹی پاکستان ،نے خصوصی شرکت کی۔

اس کا مقصد تھیلیسیمیا متاثرین سے اظہار یک جہتی سمیت شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور نے جامعہ پونچھ و جھاد فار زیرو تھیلیسیمیا پاکستان کی خدمات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ہم تھیلیسیمیا سے اسی صورت بچ سکتے ہیں اگر ہم شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کروا لیں ، ک

ے پی کے کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے مزید اضافہ کیا کی وہاں شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو قانونی حیثیت دی جا چکی ہے ہمارے ہاں عوام میں اس شعور کا اجاگر کروانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔تاہم اس عظیم مقصد کیلئے جامعہ پونچھ و جے زیڈ ٹی پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں