باغ(سٹیٹ ویوز)ویمن یونیورسٹی آزاد جموں کشمیر باغ کے اکیڈمک سیشن کے 10 سال مکمل ہونے پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(ASA) کی جانب سے خصوصی تقریب کے موقع وائس چانسلر پروفیسر میریٹوریس ڈاکٹر عبدالحمید نے رجسٹرار ڈاکٹر محمد مشتاق اور قائمقام صدر ASA ڈاکٹر ماریہ بابر، سیکرٹری اور دیگر”آسا“ عہدیداروں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
واضع رہے کہ جامعہ خواتین کا قیام اس وقت عمل میں م لایا گیا جب ادارے کی اپنی کوئی عمارت نا تھی۔جبکہ آج جامعہ کی ہزاروں کنال اراضی اور اربوں روپے کا سٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹریکچر تکمیل کے مراحل میں ہے۔تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے وائس چانسلر نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجنز کے باوجود جامعہ خواتین نے اداروں کی صف میں ممتاز شناخت بنائی ہے۔ عالمی سطح پر رینکنگ میں آ چکی ہے جبکہ یونیورسٹی کا تعمیراتی کام بہت تیزی سے جاری ہے اور کوالٹی ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
دریں اثناء وائس چانسلر نے جامعہ کے فیکلٹی ممبران کی ابتدائی عشرے کی کا رکردگی کوسراہا اور کہا کہ فیکلٹی نے نامساعدحالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو ایک سٹیٹ آف آرٹ ادارہ بنائیں گے۔دریں اثنائاکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے رئیس جامعہ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کی انتھک محنت پر انکا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔سٹاف ممبران نے جامعہ کے سابق وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان کی خدمات کو بھی سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
واضع رہے کہ ابتدائی طور پر جامعہ میں 8 پروگرام شروع کئے گئے جن میں 170 طالبات نے داخلہ لیا۔آج جامعہ خواتین آزاد کشمیر باغ ایک مکمل ادارے کا روپ دھار چکی ہے۔اب تک چار ہزار سے زائد طالبات اپنی ڈگری مکمل کر چکی ہیں۔طالبات کی سفری سہولیات کیلئے 9بسوں پر مشتمل فلیٹ بھی موجود ہے۔یہاں سے فارغ التحصیل طالبات نے آزادکشمیر پبلک سروش کمیشن سمیت مختلف امتحانوں اور مختلف شعبوں میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
جامعہ کا ابتدائی بجٹ 2 ملین سے شروع ہوا تھا اب تقریبا 600 ملین تک جا پہنچا ہے جبکہ ہر شعبہ کی جدید سامان سے آراستہ لیبارٹریز موجود ہیں۔ فیکلٹی سٹاف میں 60 فیصد سے زائد پی ایچ ڈی ٹیچرز ہیں جن میں سے بیشتر نے اسی یونیورسٹی کے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پر بیرون ممالک اور اندرون ملک سے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔