گزلز گائیڈ آزاد کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی دینے کیلئے سیشن کا انعقاد

72

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز ) گزلز گائیڈ آزاد کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی دینے کیلئے سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔سیشن میں مختلف سکولز کے بچے شریک ہوئے۔بچوں کو موجودہ وقت میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان کے ماحول اور لوگوں پر پڑنے کے خطرات موجود ہیں۔پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے ممالک میں سہر فہرست شامل ہے۔شاہد ہمیں یہ احساس نہیں کہ ہم اپنے ہاتھوں سے اپنے لیے جہنم خرید رہے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی ہے۔اسی وجہ سے قدرتی آفات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کسی بھی ملک کی عالمی اوسط کے مطابق 31فی صد رقبے پر جنگلات کا ہوناضروری ہے۔جنگلات جنگلی حیات کے تحفظ خوراک ایندھن اور توانائی کا بڑا زریعہ ہیں۔سیشن کے شرکاء کو جنگلات اور درختوں کی اہمیت کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔عوام کوحکومت کے ساتھ مل کر اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔صاف ستھرا ماحول ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ہم سب کو چاہیے کہ اپنے علاقے کو ماحول دوست بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہ کاریوں کے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں