راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز)اساتذہ یونین کے رہنماوں شیراز حیدری ،سید وارث حسین شاہ کا کہنا ہے کہ 15جون کو ضلع پونچھ میں تاریخی احتجاج کیا جائے گا، سکیل اپ گر یڈیشن اساتذہ کا بنیادی حق ہے پچھلے 12سال سے حکومتیں ٹرخاو پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔وزیراعظم انوار الحق اساتذہ کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے اپنی نیک نامی میں اضافہ کریں۔پاکستان کے چاروں صوبوں میں ایجوکیشن پالیسی نافذ العمل ہے لیکن ریاست کے اساتذہ کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے جو نا قابل قبول ہے۔15جون کو اساتذہ اپنے قائد سردار تاصف شاہینکی کال پہ لبیک کہتے ہوئے ضلعی ہیڈکواٹر کے مقام پہ بھر پور احتجاج کریں گے۔
سکیل اپ گر یڈیشن کے لیے 15جون کو ضلع پونچھ میں تاریخی احتجاج کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
87