عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی مئیر کراچی سے متعلق کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ 36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نےہفتہ پہلےہی کہہ دیا تھا کہ دبئی میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہےاورحافظ نعیم کو کسی صورت میئر نہیں بننے دیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کو خرید و فروخت کی سیاست میں تو شکست ہوئی ہے عوام میں نہیں لیکن جماعت اسلامی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ضمیر فروشوں اور منتخب نمائندوں کو خرید نے والوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جماعت اسلامی حسب معمول عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ضمیر کے سوداگروں کے ساتھ نہیں۔خیال رہے کہ میئر کراچی کیلئے ہونے والے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے میدان مارلیا۔
36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر ppp کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں ہے میں نےہفتہ پہلےہی کہہ دیا تھا کہ دوبئی میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہےاورحافظ نعیم کو کسی صورت میئر نہیں بننے دیاجائے گاحافظ نعیم کو خرید و فروخت کی سیاست میں تو شکست ہوئی ہے عوام میں نہیں لیکن جماعت اسلامی کو…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 15, 2023