مزدوروں کے لیے خوشخبری،جرمن این جی او ایف ای ایس کے تعاون سے پاکستان میں پہلی لیبر اکیڈمی کا آغاز

53

اسلام آباد:غیر سرکاری جرمن تنظیم Friedrich-Ebert-Stiftung (FES) نے پاکستان میں مزدور یونینز کی کارکردگی اور تنظیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے “پاکستان میں پہلی لیبر اکیڈمی” کی بنیاد رکھ دی۔فرسٹ لیبر اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر سمیت مختلف مزدور یونینز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان میں اکیڈمی کا مقصد تریڈ یونینز اور مزدوروں کی استعدادا بڑھانے اور تنظیمی صلاحیتوں میں اضافے کی کوششیں کی جائینگی، مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیبر قوانین تو موجود ہیں لیکن اس پر عمل درامد نہیں ہوتا۔لیبر اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے شرکاء کو بتایا گیا کہ اس اکیڈمی کا قیام مزدور کارکنوں اور محنت کشوں کے لئے طویل نصابی تربیت اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں ابھارنے کے لئے تربیت کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ مزدوروں سے متعلق قوانین میں بہتری اور مزدوروں میں اپنے حقوق سے متعلق آگاہی آج بھی اہم ضرورت ہے.پاکستان لیبر اکیڈمی کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی مقررین کا کہنا تھا کہ مزدور تنظیموں میں خواتین کی شرکت اور ان کے سماجی تحفظ اور صحت حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں