نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے ذاتی خرچ پر وال آف شیم بنانےکا اعلان کر دیا، وال آف شیم پر 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث تمام شرپسندوں کی تصویریں لگائی جائیں گی۔نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پشاور میں پرتشدد احتجاج میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے لانے کے لیے وال آف شیم بنائی جائےگی، وال آف شیم ریڈیو پاکستان سمیت مختلف مقامات پر بنائی جائےگی۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا کہ وال آف شیم پر آنے والا خرچہ ذاتی طور پر برداشت کروں گا۔
9 مئی واقعات،پشاور میںوال آف شیم بنانے کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
104