اداکار حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کو چہرے کی سرجری کروانے پر تنقید کے نشانے پر

89

پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کو چہرے کی سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر خاموشی توڑ دی۔گذ شتہ دنوں نیمل خاور کی جانب سے شئیر کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز سے ایسا معلوم ہورہا ہے کہ جیسے اداکارہ نے اپنے چہرے کے نین نقش میں کچھ تبدیلی کروائی ہے۔

سوشل میڈیا پر نیمل کے اس اقدام کے حوالے سے ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا اور صارفین اداکارہ کو بے حد خوبصورت ہونے کے باوجود اپنے خدوخال سے مطمئن نہ ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔دوسری جانب نیمل خاور بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یکے بعد دیگرے تصاویر اور ویڈیوز شئیر کررہی ہیں، تاہم انسٹاگرام صارفین بھی انکی ہر پوسٹ پر تنقید کے نشتر برساتے دکھ رہے ہیں۔

اسی اثناء میں جہاں نیمل کی بہن فضا خاور نے انکی حمایت کی اور عوام سے رحم دلی کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی وہیں اب اداکارہ کے شوہر نے بھی محبت کی زبان لکھ ڈالی۔حمزہ علی عباسی نے نیمل کی شئیر کی گئی ایک ویڈیو پر کمنٹ کیا اور محبت پر مبنی تین ایموجی بنا کر اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی۔واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے 25 اگست 2019 کو نیمل خاور سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا محمد مصطفیٰ عباسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں