اسلام آباد(نثارخان سے)معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور قومی وطن پارٹی کے رہنما ممتاز خان یوسفزئی نے یونان میں کشتی کے ڈوبنے کے واقعہ میں جاں بحق نوجوانوں پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بدترین انسانی سانحہ ہے، جاں بحق نوجوانوں پر دل غمزدہ ہے اور میں انکے خاندانوں سے اظہارتعزیت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی ہلاکت پر دکھ ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان نوجوانوں کو یہ غیرقانونی اور خطرات سے پر راستہ کس نے دکھایا پھر یہ نوجوان ہزاروں کلومیٹر دور یونان کی سمندری حدود میں کیسے پہنچے یقینا” ان نوجوانوں کو یونان تک ہر سرحد(بارڈر) پر مک مکا کرکے پہنچایا گیا جس میں کچھ ٹریول ایجنٹوں اور کمیشن خور مافیا سمیت سرحدی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے پیسے لیکر سینکڑوں کی تعداد میں ان نوجوانوں کو آسانی سے بارڈر کراس کرایا جو بذات خود ایک بڑا المیہ ہے، ممتاز خان یوسفزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ کا موجب بننے والے تمام کرداروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے
یونان کشتی حادثہ: معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور قومی وطن پارٹی کے رہنما ممتاز خان یوسفزئی نے ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
66