اسلامی جمعیت طلبہ مسٹ کے زیرِ اہتمام تین روزہ “معمار حرم 2.0” تربیت گاہ اختتام پذیر

36

اسلام آباد: اسلامی جمعیت طلبہ مسٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں 3 روزہ “معمار حرم 2.0” تربیت گاہ منعقد کی گئی جس میں جامعہ مسٹ سے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ان تین ایام میں مختلف موضوعات پر سیشن کروائے گئے ، تقریری مقابلے سمیت طلبہ کی فکری نشونما کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ کے پہلے روز “مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال” کے موضوع پر سردار اعجاز افضل صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مسئلہ کشمیر کو تاریخی حوالوں کے ساتھ بیان کیا اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے روڈ میپ بھی دیا ۔

اسلامی جمعیت طلبہ کیا ہے ؟ اسکا پروگرام کیا ہے ؟ اور جمعیت پروگرام کے نکات پر مختلف سیشن کروائے گئے جو ڈاکٹر مشتاق صاحب نے کنڈکٹ کروائے ۔ ڈاکٹر صاحب نے ذمہ داران کو جمعیت کی دعوت ، تنظیم ، تربیت سے لے کر اسلام کے انقلابی پیغام سے روشناس کروایا ۔ اقامت دین کی اہمیت سے واقف کروایا اور اللّٰہ کی طرف سے عائد کردہ ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔ جامعہ میں جمعیت کے کام کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر اسامہ امیر نے خطاب کیا اور جامعہ میں کام کو مؤثر بنانے کیلئے مختلف ہدایات دیں۔

دور حاضر میں دنیا مسائل کا شکار ہے ۔ ان مسائل کا واحد حل اسلام کیسے ہے پر سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ برادر محمد عامر نے شرکاء کیمپ سے خطاب کیا ۔۔ دنیا میں موجود مختلف نظاموں کا اسلام کے ساتھ تقابل کر کے اسلام کی حقانیت کو ثابت کیا اور بتایا کہ اسلام کیسے آج کے مسائل کو حل کر سکتا ہے .لیڈرشپ و منیجمنٹ پر ورکشاپ منعقد کی گئی جو مشہور ٹرینر نثار صابر صاحب نے کنڈکٹ کروائی ۔میڈیا کو دعوت کیلئے کیسے مؤثر بنایا جائے ۔ اس موضوع پر عادل فیاض بھائی نے شرکاء سے خطاب کیا.

کیمپ کے آخری روز ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان برادر راجہ حارث خان نے خصوصی شرکت کی اور ذمہ داران سے کلیدی خطاب کیا ۔ ناظم کشمیر نے کیمپ کے انعقاد پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور جمعیت کے مقصد و دعوت کی یاددہانی کروائی۔ اسلام کی تعلیمات کو ہر ایک طالب علم تک پہنچانے کا درس دیا۔ دعوت کو مؤثر بنانے کی تلقین کی ۔کیمپ کی اختتامی تقریب سے ناظم جامعہ برادر انیس خان نے خطاب کیا ۔ بعد ازاں کیمپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ذمہ داران کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ حلقوں کی ٹیمز کو بھی بہترین کام پر شیلڈز دی گئیں ۔ ذمہ داران کو فیصل مسجد کا ٹرپ بھی کروایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں