دبئی(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی سیاسی رہنما اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے نجی ٹی وی شو میں خاتون کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر پروگرام ‘مذاق رات’ میں شریک ایک خاتون کی طرف سے اوورسیزپاکستانیوں کی توہین کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں.
خاتون کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کو خاکروب اور گندگی صاف کرنے والے جیسے نام دینے سے تمام اوورسیز پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے، معلوم ہوا ہے کہ اس خاتون نے یہ سب کچھ پروگرام انتظامیہ کی ہدایات پر کہا ہے اگر یہ بات سچ ہے تو میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز اس پروگرام کے آرگنائزر کی اس بھونڈی حرکت کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس گھناونی حرکت میں ملوث تمام افراد سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اسی پروگرام میں آکر اوورسیز پاکستانیوں سے معافی مانگیں.
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل کرتا ہوں کہ اس خاتون، پروگرام مذاق رات اور نجی ٹی وی چینل کے خلاف ایکشن لے اور اس پروگرام پر پابندی عائد کرکے خاتون اور دیگر ہمنواوں کو گرفتار کرے کیونکہ اوورسیز پاکستانی قوم کے بلامعاوضہ سفیر ہیں اور بیرون ملک محنت کرکے اپنے وطن کی خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، انکی توہین تمام پاکستانیوں کی توہین ہے