دھیرکوٹ:نالے میں نہاتے ہوئے دونوجوان موت کے منہ میں‌چلے گئے

71

دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز)سب ڈویژن دھیرکوٹ کے علاقے ہنس چوکی کے رہائشی دو میٹرک کے طالب علم نالے میں تیرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق ہنس چوکی سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار برائے ضلع کونسل راجہ ندیم صباء کا جواں سال بیٹا حذیفہ ندیم اور سماجی شخصیت راجہ ممتاز خان کا بیٹا عاصم ممتاز جو میٹرک کے طالبعلم تھے صبح 10 بجے اپنے دو ساتھیوں سمیت ترہالہ کوٹ نالہ میں نہانے اور تیرنے کے لیے گئے چاروں ساتھی نہانے اور تیرنے کے بعد ایک مرتبہ باہر آئے۔

لیکن تھوڑی دیر کے بعد حذیفہ نے کہا کہ ایک دفعہ پھر تیر لیتے ہیں چنانچہ وہ تیرنے کے لیے اترا تو دور گہرائی میں چلاگیا اس کو بچانے کے لیے دوسرا ساتھی بھی اترا تو دونون پانی کی بے رحم موجوں کے حوالے ہو گئے. اس دوران باقی دو ساتھیوں کے شور سے مقامی افراد پہنچے اور انہوں نے دونوں کو نکالااور دھیرکوٹ تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال پہنچایاجہاں پہچنے سے پہلے وہ دم توڑ چکے تھے۔

دونوں کی میتیں ان کے ابائی گاؤں ھنس چوکی پہنچائی گئی ہیں. جہاں رات 8 بجے ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کر دی جائے گی۔اس واقع پر پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور لوگ بہت افسردہ ہو گئے .دونوں نوجوانوں کی میتیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا مختلف سیاسی و مذھبی جماعتوں کے قائدین اور دیگر شخصیات گہرے دکھ کا افسوس اور اظہار کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں