پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’مسلم لیگ ن ہماری سیاسی یار ہے اور شہباز شریف مسلم لیگ ن کے نہیں پیپلز پارٹی کے وزیراعظم ہیں۔‘
جمعے کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف انتھک کام کرنے والے آدمی ہیں اور آج تک ان سے بہتر کام کرنے والا انسان نہیں دیکھا۔
بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہر بیان میں جھوٹ بولتے تھے جس سے عالمی سطح پر ملک کی ساکھ متاثر ہوئی۔