کٹکیر مظفرآباد :معروف سیاسی ورکر سجاد حمید کی ضمانت کے بعد فورا گرفتاری پر عوامی دباؤ کے باعث فورا رہائی

79

کٹکیر مظفرآباد (نامہ نگار) سرکاری سکول کے فرنیچر کے خرد برد کے الزام میں ضمانت کی منسوخی پہ گرفتار کیے جانے والے سابق بلدیاتی امیدوار سجاد حمید کو سخت ترین عوامی ردعمل کے بعد رہا کر دیا گیا. . مخالف جماعت کے کارکن پہ گھیرا تنگ کر دیا. دارلحکومت مظفرآباد کی نواحی یونین کونسل کٹکیر کے بلدیاتی امیدوار سجاد حمید کو خررد برد کے الزام میں پولیس مقدمہ درج کروا کر گرفتار کر لیا تھا جسے عوامی ردعمل کے بعد رہا کر دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق چوہدری سجاد حمید مسلم لیگ ن سے منسلک ہیں اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کٹکیر کی وارڈ پریم کوٹ سے لوکل کونسل کے امیدوار تھے. علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سجاد حمید دکھ درد میں برادری کے سات کھڑے رہتے ہیں اور علاقائی ترقی میں یر موقع پہ اوائل صفحوں میں رہ کر کردار ادا کرتے ہیں.

علاقہ میں سکول اور سڑک سمیت کئی سارے کار آمد منصوبے عوام علاقہ کے لیے لانے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا جو پیپلز پارٹی کی قیادت اور سپیکر اسمبلی کو ایک آنکھ نہ بہایا. علاقہ پریم کوٹ میں انگنت فلاحی کاموں کی وجہ سے مقامی سیاسی ٹھکیدار اور اسپیکر اسمبلی کے بغل بچوں کو اپنی بقاء خطرے میں نظر آئی تو سجاد حمید کے خلاف سازش کرنے پہ اتر آئے. کٹکیر سے تعلق رکھنے والے ضلع کونسل کے امیدوار چوہدری ذوالقرنین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”سجاد حمید ایسے ہی ڈٹے رہنا.تم سُرخرو ہوگے. سجادحمید سے سیاسی اختلاف ضرور ہے مگر وہ بہترین سیاسی کارکن ہیں جو علاقائی ترقی کیلئے پیش پیش رہتے ہیں. سیاسی بنیادوں پر سیاسی کارکن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں.یاد رہےسجاد حمید کو دو روز قبل سرکاری سکول کے سامان میں غبن کے الزام میں ضمانت کی منسوخی پہ گرفتار کیا گیا تھا .اس اقدام کو مقامی مسلم لیگی قیادت اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی ایماء پر کی گئی کاروائی قراد دے رہے ہیں‌.مقامی قیادت کا یہ بھی کہنا ہیکہ اسپیکر اسمبلی اب پاور میں آچکے ہیں اس لیے وہ اپنے مخالف سیاسی کارکنان کو سبق سکھانے کی روش پر چل پڑے ہیں‌جو کسی بھی صورت میں قابل قبول عمل نہیں‌ہے .اسطرح‌کی انتقامی کاروائیاں‌نا ماضی میں‌سیاسی کارکنان کا کچھ بگاڑ سکی ہیں‌اور نا ہی آئندہ ایسا ممکن ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں