غیر شادی شدہ نوجوانوں کے لیے خوشخبری

65

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر اضافے سے 1920 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ رواں کاروباری ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت 7200 روپے کم ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں