آزادکشمیر میں پارٹی کی تقسیم پر مرکزی قیادت نوٹس لے، مرکزی جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر ونگ آزاد کشمیر سردار آفاق خان

112

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)مرکزی جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر ونگ آزاد کشمیر سردار آفاق خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی پارٹی قیادت میں اختلافات نہ ہوتے آج وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوتا، علاقائی اور قبیلائی تعصب سے بالاتر ہو کر مرکز کو فیصلوں کا اختیار دیا جائے، مرکزی پارٹی اس تقسیم کا نوٹس لے اور تمام پارٹی کو یکجا کرے،

سردار آفاق نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو مرکزی قیادت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ، چیرمین بلاول بھٹو اور فریال بی بی اس بات کا پابند کرے کہ قیادت جو فیصلہ کرے وہ سب قبول کریں ، گروپ بندی اور دھڑے بندیوں سے نکلا جائے، کارکنان شدید اضطراب کا شکار ہیں، بڑوں کی جنگ میں عام سیاسی کارکن انکی آپسی لرائی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، پارٹی کی قیادت کا ہر فیصلہ سب کو قبول کرنا ہو گا

آزادکشمیر میں پارٹی کے بڑوں کی ذاتی انا کی وجہ سے اور ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے آج آزادکشمیر میں وزیراعظم فارورڈ بلاک کا ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو وزیر اعظم پیپلز پارٹی سے ہوتا اور مضبوط کابینہ بن جاتی اور ریاست کے لوگوں کے کام ہوتے ، سردار آفاق نے کہا کہ مرکزی قیادت سے فیصلہ کر کہ بتایا جائےجس نے پارٹی میں رہنا ہے وہ رہے ،ورنہ پارٹی پالیسی پر سب کو عمل کرنا چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں