رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی،لاکھوں عازمین حج کی میدان عرفات آمد

60

مناسک حج کے دوران منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں 8 ذو الحج کا پورا دن قیام کے دوران پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے 9 ذوالحج کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات روانہ ہو رہے ہیں۔

میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا جائےگا جہاں حجاج کرام مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کریں گے۔خطبہ حج شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں