افتخار سدوزئی نے ملزم شعیب اسحاق کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا

56

آزادکشمیر کے علاقے بلوچ بیٹھک سے شعیب اعوان نامی نوجوان کی طرف سے بذریعہ سوشل میڈیا معززین علاقہ اور ایک مخصوص برادری کو نشانہ بنائے جانے پر ایف آئی آر درج.تفضیلات کے مطابق شعیب نامی نوجوان نے مختلف فیک آئی ڈیز بنا رکھی تھیں جس سے وہ شریف لوگوں سمیت ایک مخصوص برادری کیخلاف کمپین کر تا تھا اور لوگوں پر کیچڑ اچھالتا تھا.
اس حوالے سے سردار افتخار سدوزئی نے سٹیٹ ویوز کو بتایا کہ جب تالاواڑی سے وائس چیئرمین اصغر فاروق نے شعیب اسحاق کو کال کی اور فیک آئی ڈیز جن کے بارےمیں‌ یہ شک ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ آئی ڈیز شعیب نامی نوجوان چلا رہا ہے اور ایک مخصوص برادی کیخلاف پوسٹیں شیئر کر رہا ہے جس پرملزم شعیب نے کوئی واضح جواب نا دیا جس کے بعد اس کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے .

افتخا ر سدوزئی کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے میں سدھن اور اعوان برادری کئی سو سالوں‌سے پیار و محبت اور بھائی چارے کیساتھ رہ رہے ہیں لیکن اس سے پہلے کبھی ایسے واقعہ پیش نہیں‌آیا کہ کسی ایک برادری کے کسی نوجوان نے دوسری برادری کے کی تضحیک کرنے کی کوشش کی ہو.ملزم کا یہ وطیرہ تھا کہ وہ فیس بک کے علاوہ وٹس پر بھی لوگوں کو ننگی گالیاں نکالتا تھا .

ملزم شعیب کے بارے میں‌یہ بھی بتایا جاتا ہیکہ اس کیس میں گواہ بننے والے اصغر فاروق نامی شخص

لیکن اس کے بعد سچا ثابت کرنے کے لیے شعیب کی سرپرستی کرنیوالوں نے حقیقت میں مختلف فیک آئی ڈیز بنائیں۔ تاکہ تاثر قائم کیا جا سکے کہ یہ فیک تھا سب کچھ حتی کہ گواہ بننے والے اصغر فاروق کے نام پر فیک آئی ڈی بنا کر اپنے قبیلہ اعوان کو گالیاں دیں۔ اور سکرین شارٹ بنا کر اس کی آڑ میں اعوان برادری کی ہمدردی حاصل کر نے کی کوشش کی یہ سب کچھ غلطی پر غلطی کرنے کے بعد اور رد عمل کے بعد یہ کیا گیا اور اب ملزم شعیب سے ویڈیو پیغام جاری کروایا۔لیکن یہ سارا ٹوپی ڈرامہ ہے۔ لوگ سب کچھ سمجھ چکے اب ان کے جعلی کام اور فرضی بریگیڈئر سےتھانے میں کال کروانا لوگ سمجھ چکے ہیں۔ یہ ایک پورا نیٹ ورک ہے اس سے پہلے بھی یہ اس طرح کے کام کر چکے۔ ولید یعقوب انہی کی ٹیم کا بندہ ہے اس نے کچھ عرصہ پہلے یہی کام کیا ثابت ہوا اس نے معافی مانگی اور فہیم ربانی صاحب نے اس کی والد کی شاپ پر جا کر معاملہ رفع دفع کروا کر برادری کو قابو میں رکھا تھا- اس کے بعد پھر ان کی ٹیم پکڑی گئی پھر لوگوں نے معاف کیا اور اب یہ دوبارہ اس طرح کے کام کر ریے ہیں۔ ملک طلعت کو اسی دہشت گرد غنڈوں کے جتھے نے اغواء کرکے تشدد کانشانہ بنایا تھا۔
لہذا ایس ایچ او بلوچ نامزد ملزم شعیب کو جلد سے جلد گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی کرے ۔ بصورت دیگر حالات و واقعات خراب ہونے کااندیشہ ہے۔ ان خیالات کااظہار افتخار سدوزئی نے ایک بیان میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں