امریکی لڑکے کی پُراسرار گمشدگی کے 8 سال بعد واپسی، ’کہاں رہا کسی کو نہیں معلوم‘

105

امریکی ریاست ٹیکساس سے لاپتہ ہونے والا لڑکا آٹھ سال بعد 25 سالہ شخص کے طور پر لوٹ آیا ہے تاہم یہ کسی کو یہ معلوم نہیں کہ یہ عرصہ کہاں اور کیسے گزرا۔
امریکی ٹی وی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ’ٹیکساس سنیٹر فار مِسنگ‘ کا کہنا ہے کہ ہوسٹن سے تعلق رکھنے والے روڈی فاریس شاید کسی ’محفوظ مقام‘ پر رہے ہیں اور اس وقت ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کو صحت کا کیا مسئلہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ روڈی فاریس چھ مارچ 2015 کو اس وقت گھر کے قریب سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے جب وہ اپنے دو کتوں کے ساتھ چہل قدمی کے لیے نکلے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں