وزیر خزانہ نے چین کو آئی ایم ایف معاہدے سے آگاہ کردیا

24

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چینی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنکسو، کو آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان اسٹاف لیول کے معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق چائنیز سفارت خانے میں چارج ڈی افیئرز مس پینگ چنکسو نے پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کیلئے وزارت خزانہ آمد پر اسحاق ڈار نے چائنیز سفارت خانے کی چارج ڈی افیئر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تاریخی دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے چارج ڈی افیئرز کو آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاف لیول کے معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں