وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے اپنے ذاتی اثاثہ جات میں سے پانچ ارب پچیس کروڑ روپے کا فنڈ فلاح‌انسانیت کے لیے مختص کر دیا

67

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)میڈیا کوآرڈینیٹر ہمراہ (سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان)راجہ قمر کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے اپنے ذاتی اثاثہ جات میں سے پانچ ارب پچیس کروڑ روپے نہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا،انسانیت کی بھلائی اور خدمت کیلئے مختص کر دیئے ہیں بلکہ ایک چیریٹی کےقیام کا اعلان بھی کر دیا .

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر نے چیریٹی قائم کرتے ہوئے نیول چیف ریٹائرڈ ایڈمرل عبدلعزیز مرزا کی سربراہی میں مختلف بورڈز بھی بنا ئے ہیں‌ جن میں قانونی ماہرین ، سیاسی وسماجی شخصیات اور علمائے کرام شامل ہیں جو نہ صرف اس مختص رقم کے بہتر تصرف کو یقینی بنائیں گے بلکہ دستیاب وسائل سے ماہانہ آمدن میں اضافے کے بھی انتظامات کریں گے تاکہ یہ فلاحی امور بطریق احسن انجام پذیر ہوتے رہیں.

مزید تفضیلات بتاتے ہوئے راجہ قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ذاتی اثاثہ جات سے اپنے دادا محترم ،والد محترم ،والدہ محترمہ تمام چچوں اور پھوپھیوں سمیت اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کے لئے اور اپنی اہلیہ ، بیٹوں اور بیٹیوں کے لئے بھی حصے مختص کر دئیے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی سقم باقی نہ رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں