یونیورسٹی بس ڈرائیور کے ریٹائرڈ ہونے پر طالب علموں کا منفرد انداز میں خراج تحسین

53

کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں بس ڈرائیور کے ریٹائرڈ ہونے پر طالب علموں نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ملک بھر میں سرکاری جامعات سے کتنے ہی بس (پوائنٹ) کے ڈرائیور اپنی مدت ملازم پوری کرکے ریٹائرڈ ہوتے ہیں لیکن کبھی ان کی خدمات کو ایسے سراہتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں طلبہ ایک بس ڈرائیور کے ریٹائرڈ ہونے پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے دیکھے جاسکتے ہیں، ویڈیو میں طلبہ کو ڈرائیور کیلئے تالیاں بجا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ طالب علموں کا ماننا ہے کہ یونیورسٹی آنے کیلئے ہمیں ڈرائیور سستی اور باحفاظت سہولت فراہم کرتے ہیں، اسی لیے ان کی خدمات کو سراہنا بھی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں