بابراعظم نے حج سے واپسی پر حج کی مشکلات بتاتے ہوئے اہم مشورہ دے دیا

29

حج سے وطن واپسی پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنا زیادہ دیر کریں گے اتنی ہی مشکل ہوگی۔سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم کی حج کے بعد وطن واپسی پر کار میں بیٹھے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص کپتان سے ان کے حج کے سفر سے متعلق سوال کررہا ہے جس کے جواب میں بابر اعظم نے بتایا کہ پہلے سنتے تھے حج جوان کا ہے، میں بھی یہی کہوں گا کہ حج جوانی میں ہی کرلیں، جتنا دیر کریں گے اتنے ہی مشکل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حج میں مشکلات آتی ہیں آسان نہیں ہے، حج کا ماحول سمجھنا مشکل ہے، میرا پہلا حج تھا گرمی بہت تھی لیکن چونکہ میں گرمی میں میچز کھیلتا آیا ہوں تو مجھے زیادہ محسوس نہیں ہوئی لیکن والدہ نے بہت ہمت دکھائی، دوران حج ماں جی کی ہمت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

ایک ویڈیو میں بابر اعظم کو گھر پہنچنے کے بعد اپنے Bats دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں موجود شخص بتارہا ہے کہ بابر نے ڈیڑھ دو ماہ تک بیٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا اور اب گھر پہنچ کر سب سے پہلے اپنے بیٹ مانگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں