قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی بولنگ کوچ مورنے مورکل کو پاکستان کا ویزا نہیں مل سکا۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل دورہ سری لنکا کے لیے قومی تربیتی کیمپ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے کراچی نہیں پہنچ سکے۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں قیام پذیر مورنے مورکل کو پاکستان کا ویزا جاری نہیں ہوسکا، ویزہ کے عدم اجرا کے سبب ان کی کراچی میں منگل سے شروع ہونے والے 4 روزہ قومی تربیتی کیمپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔