پاکستان کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی

22

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آئندہ سال مئی میں انگلینڈ میں مدمقابل ہوں گی، جہاں دونوں کےدرمیان چار ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس دوران پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے علاوہ ہالینڈ اور آئرلینڈ میں بھی ٹی20میچز کھیلے گی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ ہوگا جو آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی20 میچوں کی یہ سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے روانہ ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

ہلا میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ایجبسٹن برمنگھم میں 25 مئی، تیسرا میچ کارڈف میں 28مئی جبکہ لندن کا اوول گراؤنڈ 30 مئی کو چوتھے میچ کی میزبانی کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال میلبرن میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایک اوور باقی رہتا تھا۔

اس عالمی ایونٹ سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کی سات ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں میزبانی کی تھی۔جس میں انگلش ٹیم نے 3-4 سے فتح اپنے نام کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں