ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی کی سیکرٹری خوراک آزاد حکومت اور ڈائریکٹر خوراک سے ملاقات ،آٹے کی عدم دستیابی پر گفتگو

67

باغ (سٹیٹ ویوز)سیکرٹری خوراک آزاد حکومت چوہدری محمدرقیب اور ڈائریکٹر خوراک امان اللہ خان کے دورہ باغ کے موقع پر ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی نے ان سے ملاقات کی اور سرکاری آٹے کے حوالے سے عوامی تحفظات سے آگاہ کیا.

سیکرٹری خوراک چوہدری محمد رقیب نے کہا کہ آٹے کی فراہمی عید کی تعطیلات کے بعد باقاعدگی سے شروع کر دی گئی ہے. ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور انسپکٹرز مستقل بنیاد پر ڈیلرز سے ریکارڈ کی پڑتال کریں گے. کسی بھی طرح کی لا پرواہی کے مرتکب ڈیلرز کے لائسنس معطل اور منسوخ بھی کیے جا سکتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صارفین کی سرکاری آٹے کی طلب بڑھی ہے جسے پورا کرنے کے لیے بتدریج میکانزم کو مربوط اور موثر بنا رہے ہیں. محکمہ خوراک کے آفیسران اور اہلکاران کو آٹے کی فراہمی کے نظام کو مزید کرنے کی ہدایات کے ساتھ مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے.

باغ میں ضرورت کے مطابق آٹے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈیلرز کی مانیٹرنگ انسپکٹرز تسلسل کے ساتھ کریں گے. ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی نے کہا کہ کارپوریشن کی حدود میں مضافاتی دیہی علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد آباد ہے جبکہ دوسرے اضلاع اور کاروباری مقاصد کے لیے بھی لوگ شہر میں رہتے ہیں جبکہ کارپوریشن کی حدود میں کوٹہ پرانی فہرستوں کے مطابق فراہم کیا جاتا ہے. سیکرٹری خوراک نے اس حوالے سے محکمہ کے آفیسران کو جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں