قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔منگل کی رات حارث رؤف کے لیے قوالی نائٹ کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں فاسٹ بولر کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔حارث رؤف قوالی سن کر خوب محظوظ ہوئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
حارث کی شادی کی تقریب کا انعقاد جمعے کو ہوگا۔قومی کرکٹرزکیمپ کے بعد شادی میں شرکت کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔
Sponsored Content