پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی پہلی شادی کی تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریحام خان کی پہلی شادی کی تصویر شیئر کی اور سوال کیا کہ یہ کب کی ہے؟
ریحام خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر تب کی ہے جب میں 18 سال کی تھی۔
18 yr old here
One of the saddest days of my life. https://t.co/EUyaVpA6Il— Reham Khan (@RehamKhan1) July 4, 2023
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے اداس ترین دن تھا۔خیال رہے کہ ریحام خان نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمٰن نامی شخص سے کی تھی جن سے ریحام کی طلاق 2005 میں ہوگئی تھی۔انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ریحام خان نے 23 دسمبر 2022 کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔