باغ( رپورٹ سید عمران حمید گیلانی ) ضلع باغ آزاد کشمیر کا خوبصورت صحت افزا سیاحتی مقام پیر کنٹھی اپنی فطرتی حسن و جمال دلفریب نظاروں.سرسبز میدانوں گھنے جنگلات و بلند چوٹیاں سیاحوں کو دعوت نظارہ دینے لگیں قدرت کے ان حسین مناظر کا نظارہ کرنے کیلئے قرب و جوار سے سیاحوں نے پیر کنٹھی کا رخ کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ضلع باغ حلقہ شرقی کے خوبصورت سیاحتی مقام پیر کنٹھی جو باغ کے شمال مشرق میں سطح سمندر سے 11100 فٹ کی بلندی پر موجود ہے ناکافی سہولیات کے باوجود بھی سیاح پیر کنٹھی کی طرف کھنچنے لگے باغ شہر سے تقریبا 45 سے 50 کلومیٹر فاصلہ پر موجود مشہور صحت افزاء مقام پیر کنٹھی پہنچنے کیلئے گہلاں چھتر2 روڈ سے براستہ پنیالی بسوٹی پنجال کا مشکل سفر طے کر کے اس مقام تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے.

پیر کنٹھی چونکہ سرحدی ایریا میں شمار ہوتا ہے اس لئے اس کے اطراف میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے ہر وقت ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کمربستہ رہتے ہیں شیر کیمپ سے آگے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ پیدل مسافت طے کر کے پہاڑ پر۔موجود پیر کنٹھی زیارت پر پہنچا جا سکتا ہے یہاں سے اوڑی سیکٹر.چکوٹھی سیکٹر اور جہلم ویلی کے علاقے صاف دکھاتی دیتے ہیں 1947.48ء میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اس علاقہ کو دشمن کے قبضہ سے آزاد کروایا تھا بیسوٹی سے چند کلو میٹر آگے پنجال کرکٹ اسٹیڈیم بہت مشہور ھے.

جہاں گرمیوں کے سیزن میں ضلعی و ریاستی سطح کے ٹورنامنٹس منعقد ہوتے ہیں پیر کنٹھی میں اللہ پاک نے قدرتی حسن و جمال کیساتھ قدرتی جڑی بوٹیوں سے نواز رکھا ہے حکومت باغ تا پیر کنٹھی سڑک کو پختہ و کشادہ کرکے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تو لسڈنہ.حاجی پیر.تولی پیر و گنگا چوٹی کی طرح ملک بھر سے سیاح پیر کنٹھی کا رخ کر سکتے ہیں پیر کنٹھی کا شمار آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے.
